نیوزی لینڈ میں سال نو کا لائٹ شو کے ساتھ آغاز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال 2021 کی رخصتی ہوئی اور لائٹ شو کے ساتھ 2022 کا آغاز ہوگیا۔
نیوزی لینڈ میں 2022 کا آغاز ہوگیا، نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلا گلا کیا جب کہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
دوسری جانب گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان میں بھی 2022 کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، منچلوں نے کمر کس لی جب کہ انتظامیہ بھی چوکس ہوچکی، لاہور میں آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کراچی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔