پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس 80 ہزار کی سطح پار کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز 411 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 79964 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، تاہم بعد میں بتدریج 557 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 80110 پوائنٹس اور پھر 739 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80292 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تیز رہا تھا اور حصص کی مالیت میں 84 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ پی ایس ایکس میں 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوئی اور 57 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد حصص کی مالیت میں مزید 84 ارب 54 کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 119 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 728.55 پوائنٹس کے اضافے سے 79552.88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔