سندھ کے شہر گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد/ کراچی: وادی مہران سندھ سے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ ماڑی پٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
ماڑی پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ماڑی پٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 11 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جاسکے گی۔
ماڑی پٹرولیم کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا، جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔