اسرائیلی وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد نوبل امن انعام کیلیے نامزد
واشنگٹن: اسرائیل کے وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
نوبل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔
ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل کو 1998 میں نوبل امن انعام دیا گیا تھا۔