چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے، نیلم منیر
کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔
ایک ویب انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ نیلم منیر سے سوال کیا کہ جب انہیں کوئی پروپوز کرے تو وہ اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟
جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اور مجھے پروپوز کرسکے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے پروپوز کیا گیا یا پھر کسی دوست کو کہہ کر، یا پھر کسی نے اپنی والدہ کو آگے کردیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔