امریکا کی بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں کی مذمت، بلاول بلنکن ملاقات خوش آئند قرار

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ​​پاکستان کی نئی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے، خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کے دوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بار بات چیت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔