این سی او سی اجلاس، کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔
یہ فیصلہ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے کے لیے کردی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں مرحلہ وار اسکول کھولنے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ یکم جون سے ڈیڑھ سو افراد کےساتھ اوپن ایئر میرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی، تاہم مزارات، سنیما، ان ڈور ڈائننگ، ان ڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے جب کہ ہفتہ، اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق یکم جون سے کھولے جانے والے سیکٹرز کا جائزہ 27 مئی کو لیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔