اپنے ڈھائی سالہ دور میں 35 ہزار ارب کے قرضے واپس کیے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاوَن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے، ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نے فراش ٹاؤن کا سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرض لے لیے گئے جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے، ہم 2 ڈیم بنارہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔