پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہار: نواز، زرداری اور مولانا فضل کا رابطہ

اسلام آباد/ لاہور/ کراچی: پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد حکومت کے تین اتحادیوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اتوار کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔