وزیراعظم نے نواز کیخلاف مقدمے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد

اسلام آباد: فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوازشریف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے لاعلم تھے اور جب میں نے انہیں یہ بتایا تو انہوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔


وفاقی وزیر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، (ن) لیگ پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔
خیال رہے لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔