نواز کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کرلیے!

اسلام آباد: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کے گرفتاری وارنٹس کی تعمیل کروادی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وفاقی حکومت کی تعمیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹس لندن میں حسن نواز نے وصول کیے۔ وفاق کی تعمیلی رپورٹ پر حسن نواز کے دستخط موجود ہیں۔
خیال رہے ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔ عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔