کیا نوجوت سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے والے ہیں؟

چندی گڑھ: اس وقت بھارتی پنجاب میں ہر ایک کی زبان پر یہ سوال ہے کہ کیا سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو صوبے کے وزیراعلیٰ بننے والے ہیں؟ بھارتی پنجاب میں بھی ’تبدیلی‘ آنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے استعفی دے دیا۔ یہ استعفیٰ ریاستی الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے گورنر سے ملاقات کے دوران دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کی طرف سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔
کیپٹن امریندر سنگھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی تضحیک محسوس کررہا تھا، کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفیٰ دیا۔ میں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔