قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیم ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوئے اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، تاہم ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں، حکومت نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔