کراچی، میٹرک سائنس کے سالانہ نتائج کا اعلان

کراچی: شہر قائد کے میٹرک بورڈ نے میٹرک سائنس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک سائنس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق میٹرک سائنس امتحانات میں ایک لاکھ 48 ہزار 950 طلباء شریک ہوئے، جن میں سے 41476 طلباء نے اے ون، 24977 طلباء نے اے گریڈ حاصل کیا۔
23754 طلبہ نے بی گریڈ حاصل کیا جب کہ سی گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 23213 رہی اور 22444 طلباء نے ڈی اور 10204 نے ای گریڈ حاصل کیا۔

اس بار کے نتیجے میں کامیابی کا تناسب خاصا بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔