قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملکی داخلی اور افغان صورتحال پر غور

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، خارجہ، داخلہ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو لائن آف کنٹرول سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر افغانستان سے متعلق عالمی برادری کے نقطہ نظر اور پاکستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔