قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں این سی او سی قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے اعداد وشمار پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اومیکرون کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کے لیے بھی اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔