قومی اسمبلی میں حریت رہنما علی گیلانی کی وفات پر قرارداد منظور

اسلام آباد: سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایوان میں سید علی گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عطاء اللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی۔
حزب اختلاف والے قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشان دہی کرکے ایوان سے باہر چلے گئے۔ گنتی میں کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی موخر کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔