ایک طرف حریم شاہ اور دوسری جانب حلیم شاہ ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف حریم شاہ اور دوسری جانب حلیم شاہ ہیں، اس طرح کی حرکات پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہیں، کبھی بھی اس طرح کے حالات اسمبلی میں نہیں ہوئے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسمبلی کے اہل نہیں، ان کو زبردستی آر ٹی ایس صاحب بہادر کی مہربانی کے ذریعے لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مرتبہ تو آگئے ہیں، یہ لوگ آئندہ اسمبلیوں میں کبھی نہیں آئیں گے، پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، تمام ضمنی انتخابات میں ان کو شکست ملی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے انہی حرکتوں کی وجہ سے ان کو مسترد کردیا ہے، یہ اپنی جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں ہار گئے ہیں، ان کو کچھ عرصے کے لیے بھگتنا پڑے گا، فردوس شمیم نقوی کے استعفے کے اعلان پر کچھ نہیں کہوں گا، ان کی اپنی مرضی ہے، لیکن تحریک انصاف کی یوٹرن لینے کی روایت رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔