اداکارہ نادیہ جمیل پرستاروں کی شکر گزار!

کراچی: اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ ان کے ہر ایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔
کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت، پیغامات اور تعاون مجھے بہت خوش کرتا ہے۔ میں سارے پیغامات کو پڑھتی ہوں اور آنسوؤں کے ساتھ مسکراتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ایک کے پیغام کا جواب نہیں دے سکتی، پر میرے ہر ایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔