نیب کا لیگی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، البتہ ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہونے کے بجائے لیگی کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا گیا۔
چیئرمین کی منظوری کے بعد لیگی کارکنان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ کیا گیا، حالات کے پیش نظر نیب کی جانب سے مریم نوازکی پیش منسوخ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔