غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

کراچی: زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس پر نیب ٹیم نے روشن شیخ کو گرفتار کرلیا۔
زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ گرفتاری موخر کرنے کے لیے روشن شیخ نے چیف جسٹس کو فوری درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے متعلقہ بینچ کو منتقل کی تھی۔
جسٹس کے کے آغا نے درخواست سننے سے انکار کردیا، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ سے باہر آتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔