روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسا سکہ سرجری سے نکال دیا گیا
ماسکو: روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسے سکے کو سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔
59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ اس وقت پھنسا تھا جب وہ صرف 6 سال کا تھا، تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈر سے بچے نے والدہ کو کچھ نہیں بتایا اور خود بھی اس بارے میں بھول گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بغیر کسی درد یا رکاوٹ کے 53 سال گزار لیے تاہم چند ماہ قبل بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر وہ اسپتال جاپہنچے جہاں ڈاکٹر نے اسکیننگ کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کی ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا۔