کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے مصطفیٰ فاران نے سلور میڈل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ فاران بیگ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مصطفیٰ فاران بیگ نے 110 کے جی جونیئر کلاس میں حصہ لیا، مصطفی فاران بیگ نے مجموعی طور پر 640 کے جی وزن اٹھایا۔
مصطفیٰ نے مجموعی وزن پر سلور میڈل لیا، اسکاٹ۔ بنچ پریس اور ڈیڈ لفٹ میں بھی مصطفیٰ فاران بیگ کو سلور میڈل ملا۔
اس کے علاوہ مصطفیٰ فاران بیگ نے مجموعی طور پر ایونٹ میں 4 سلور میڈلز اپنے نام کیے، انہوں نے اسکاٹ میں 250، بنچ پریس میں 135 اور ڈیڈ لفٹ میں 255 کے جی وزن اٹھایا۔
ویلز کے مورگن ڈیلن نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
مصطفیٰ فاران نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2019 میں دو گولڈ میڈلز بھی جیتے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔