میئر کراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد

کراچی: میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں اپنے نامزد میئر کا اعلان کیا۔
نثار کھوڑو کی جانب سے پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد چیئرمینز، ڈپٹی چیئرمینز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا، اب جائیں اور اگلا مرحلہ بھی جیتیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں جو ہم کرتے ہیں۔
میئر کراچی کے لیے 15 جون کو کے ایم سی بلڈنگ میں انتخابات ہوں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے امیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔