معصوم ماہم سے زیادتی اور قتل کا کیس، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیس نے کورنگی میں 6 سال کی ماہم کے ساتھ درندگی اور قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم ذاکر کو گرفتار کیا۔


انہوں نے کہا کہ قاتل درندے کا ڈی این اے ماہم کے ڈی این اے سے میچ کرگیا ہے۔اس حیوان نے سفاکی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ کورنگی پولیس نے تندہی سے کام کرتے ہوئے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ظالم شخص کا کیس عدالت میں چلے گا، عدلیہ بھی اس سفاک کو کڑی سے کڑی سزا دے۔ بحیثیت افراد معاشرہ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔ میں ماہم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سب کے دل اس افسوس ناک واقعے پر رنجیدہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔