ترجمان سندھ حکومت کی اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اسکول خاص طور پر پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ بطور ایک والد سمجھتا ہوں کہ صورت حال تاحال غیر یقینی ہے اور چھوٹے بچے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر پائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم کی زیر سربراہی صوبائی وزرائے تعلیم کے بین الصوبائی اجلاس میں 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بھی واضح کردیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اعلان کے مطابق کھلیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔