افغانستان میں سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی کا قتل

کابل: افغانستان میں سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
افغان حکام کے مطابق فائرنگ سابق خاتون رکن پارلیمان کے گھر پر کی گئی، فائرنگ سے سابق افغان رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ ہلاک ہوگئیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمان کا گارڈ بھی ہلاک ہوا اور مرسل نبی زادہ کا بھائی زخمی ہوا۔
افغان حکام کے مطابق سابق رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔