کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل، وزیراعظم کی پُرزور مذمت!
اسلام آباد: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کے واقعے کی وزیراعظم عمران خان نے مذمت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں، دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کے کلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Saddened to learn of the killing of a Muslim Pakistani-origin Canadian family in London, Ontario. This condemnable act of terrorism reveals the growing Islamophobia in Western countries. Islamophonia needs to be countered holistically by the international community.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2021
خیال رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں مذہبی تعصب میں مبتلا ملزم نے پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک تلے روند دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
کینیڈین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم مذہبی تعصب میں مبتلا تھا۔