بھارتی تاجر مکیش امبانی کو اربوں ڈالرز کا دھچکا، 4 درجے تنزلی!

ممبئی: ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا، جس کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 درجے نیچے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران کمپنی کے اسٹاک 6 فیصد گر گئے جس سے مکیش امبانی کی دولت کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔
اس نقصان کے بعد اب ارب پتی مکیش امبانی کی کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہوگئی ہے۔
اس اجلاس کے دوران ہی مکیش امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے مؤخر ہونے کا بتایا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔