باکسر محمد وسیم نے شریک حیات کا انتخاب کرلیا!

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم نے کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا شریک حیات کے طور پر انتخاب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مقابلوں میں باکسروں کو دھول چٹانے والے مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔
محمد وسیم نے کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر تابندہ کو اپنی شریک حیات کے طور پر چن لیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ محمد وسیم کا ڈاکٹر تابندہ سے 27 فروری کو نکاح ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب یکم مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔