کرکٹر محمد سمیع بھی ناانصافی پر پھٹ پڑے!

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی ناانصافی کے خلاف پھٹ پڑے۔
ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا، کارکردگی کے باوجود نظرانداز کیا جاتا رہا، مواقع نہیں دیے گئے، ایک میچ میں چار اوور میں تین آؤٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔
محمد سمیع کا کہنا تھا کہ 100 ميل کي رفتار سے انٹرنيشنل کرکٹ ميں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے، دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھيک اور ميرے ليے خراب؟
فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزيراعظم عمران خان اور کرکٹ کميٹی سے مدد کی اپيل کی ہے۔
محمد سمیع اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 8وکٹ لینے کا عالمی اعزاز رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے تیسرے ہی ٹیسٹ میں اُنہوں نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا، ون ڈے کرکٹ میں بھی ہیٹ ٹرک کی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مسلسل پرفارمنس کے باوجود مواقع نہ ملنے کی شکایات کر چکے جب کہ بلے باز محمد سمیع دل برداشتہ ہوکر لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔