محمد علی کلے کے نواسے کی باکسنگ رنگ میں کامیاب انٹری

لندن: امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق عظیم باکسر محمد علی کلے کے نواسے نیکو علی والش بھی دنیائے باکسنگ میں فاتحانہ انداز سے وارد ہوگئے۔
نیکو علی والش نے گذشتہ دنوں پروفیشنل باؤٹ میں جورڈین ویکس کو شکست دی جو ماضی میں ایم ایم اے فائٹر بھی رہے ہیں۔
نیکو علی کی والدہ رشیدہ نے روبرٹ والش سے شادی کی تھی، نانی بیلینڈا بوائیڈ محمد علی کی دوسری بیگم تھیں۔


محمد علی سے قبل دنیائے باکسنگ کے دیگر گھرانے بھی کھیل سے جڑے رہے ہیں، اس میں فلوئیڈ مے ویدر کا نام نمایاں ہے، ان کے بیٹے اور بھائی بھی پروفیشنل باکسنگ میں شامل ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔