موٹروے زیادتی پر مبنی صنم سعید کی شارٹ فلم ریلیز

کراچی: چند مہینے پہلے موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے افسوس ناک واقعے کے بعد اداکارہ صنم سعید کی ایک مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے، جس میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔
مختصر فلم ‘اب بس’ کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے جسے یوٹیوب پر سی پرائم چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ صنم سعید نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
اس مختصر فلم میں سماجی مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔
‘اب بس’ کا دورانیہ 10 منٹ 24 سیکنڈ ہے جس میں صنم سعید نے مایا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور اسے ان کے پاس جانے کے لیے اکیلے سفر کرنا ہوتا ہے، اکیلے سفر کرنے سے پہلے وہ اپنی حفاظت کے لیے مختلف قسم کی چھریاں، بندوق اور دیگر چیزیں ساتھ رکھتی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری محسن طلعت نے دی ہے جب کہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمیں نویس ہیں اور اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔