موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد بلیک لسٹ، اہلیہ گرفتار!

اسلام آباد: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔
دوسری جانب پولیس نے عابد کی بیوی بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ بشریٰ بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔