ایک ایسی تصویر، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
کسی دانا کا قول ہے، ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔
اس بات کا مطلب یہ ہے کہ ایک تصویر میں ابلاغ کی اتنی قوت ہوتی ہے، جتنی قوت ہزار الفاظ مل کر پیدا کرتے ہیں۔
ویسے اس بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ الفاط اکی اپنی دنیا ہوتی ہے۔
دنیا کا بہترین ادب تو ہمیشہ الفاظ ہی کی صورت سامنے آیا اور فکشن نگاروں نے مصوروں سے زیادہ شہرت حاصل کی۔
مگر کبھی کبھی کوئی ایسی تصویر سامنے آجاتی ہے کہ دیکھنے والا ششدر رہ جاتا ہے۔
بی بی سی نے چند روز قبل کچھ انوکھی تصاویر پیش کیں، تو ان میں سے ایک ایسی بھی تھی، جو بیل بوٹوں سے محبت کرنے والوں کے دل میں گھر کر گئی۔
یہ تصویر اسپین کے شہر بارسلونا کی ہے، جہاں موسیقی سامعین کے بغیر اپنی پرفارمینس دے رہے ہیں۔
اگر سامعین نہیں، مگر ہال بھرا ہوا ہے۔ اس اوپیرا ہاؤس نے پودوں کے لیے کنسرٹ منعقد کیا۔
بعد ازاں یہ پودے طبی عملے کے 2292 کارکنان کو عطیہ کیے گئے۔ یوں نیکی بھی ہوگئی اور ایک یادگار تصویر بھی محفوظ ہوگئی۔