پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 650 سے زائد افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں 657 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں جب کہ حادثات میں 920 افراد زخمی بھی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا، جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
اس کے علاوہ مون سون بارشوں سے پنجاب میں 164، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 اموات ہوئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔