منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی لیگل ٹیم نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائرکی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں اور شہباز شریف بھی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔