فخر زمان کا رن آؤٹ، مومنہ مستحسن بول پڑیں!

کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن کو فخر زمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آؤٹ کیا، اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے، کسی نے اس کو دھوکا بازی قرار دیا تو کوئی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ٹھہراتا نظر آیا، تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویے نے جہاں سب کو مایوس کیا، وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویے پر چپ نہ رہ سکیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔
مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے اور اگر فخرزمان کا آؤٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلے کو دیکھنا چاہیے، تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔