مودی کی زبان پھسل گئی، سوشل میڈیا پر خوب مذاق اُڑایا گیا

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان پھسل گئی، جس کی وجہ سے وہ شدید مذاق کا نشانہ بن گئے، مودی نے بیٹی بچاؤ کے بجائے بیٹی پٹاؤ کہہ ڈالا۔
نریندر مودی کو بیٹی پڑھاؤ کہنا تھا یا نہیں؟ ٹیلی پرامٹر پھر خراب ہو ایا نہیں؟ کچھ پتا نہیں چلا۔
اس معاملے پر کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔
بھارتی وزیراعظم کی زبان پھسلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی مودی کا مذاق بن گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔