مودی کے لیے دورۂ امریکا ہزیمت کا باعث بن گیا

واشنگٹن: افغانستان میں مفادات کا جہاز ڈوبنے کے بعد بڑی آس لیے امریکا جانے والے بھارتی وزیراعظم مودی کو مزید سبکی گلے پڑگئی، اُن کے لیے دورۂ امریکا شرمندگی کا باعث بن گیا۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مودی کو گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرادیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ملاقات میں مودی کے کالے کرتوت سامنے رکھ دیے۔ بھارتی وزیراعظم کو گاندھی جی کے عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرادیا۔ جوبائیڈن مودی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، سکھ مظاہرین نے خالصتان کا پرچم بھی لہرادیا۔
دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی ملاقات میں جہاں اور باتیں کی، وہیں مودی کو نرم لہجے میں بتادیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی طور درست نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے نیویارک جنرل اسبملی سے خطاب کے موقع پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کی کال دے رکھی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج مکمل ہڑتال ہے۔
ادھر کواڈ گروپ کے واشنگٹن میں اجلاس پر چین نے کہا کہ وہ اپنے سمندر اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم دم تیار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔