سرینڈر مودی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
دہلی: لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی رسوائی کے بعد سرینڈر مودی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نریندر مودی کا مضحکہ خیز بیان ان کے گلے پڑ گیا۔
پہلے تو اپوزیشن کو بھارتی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھ لیا، پھر میڈیا میں ان کا مذاق اڑا گیا اور سوشل میڈیا پر وہ مذاق بن گئے۔
نریندر مودی کو اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی کو سرینڈر مودی کا نام دیا، جو جلد ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
خیال رہے کہ نریندر مودی نے لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بیان دیا تھا کہ نہ تو ہماری سرحد میں کوئی داخل ہوا، نہ ہی ہماری چوکیاں پر قبضہ کیا گیا۔