پاکستان کی پیشکش قبول کریں، بھارتی رکن پارلیمنٹ کا مودی کو خط

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مدد کی پیشکش کو لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے قبول کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کو قبول کریں اور واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کریں۔تفصیلات کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس وقت کہ بھارت کے اسپتالوں میں مائع آکسیجن، ونٹی لیٹرز، بی پاپس، آکسیجینیٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں پڑوسی ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے جسے خوشدلی سے قبول کرنا چاہیے۔انھوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ حکومت پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ میں موجودہ سیاسی اور سفارتی حالات سے باخبر ہوں لیکن اس طرح کی وبا اور قدرتی آفات کے دوران تمام اقوام کو مل جل کر اس مشترکہ دشمن (وبا) کو شکست دینا چاہیے۔انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ امداد کی تمام پیشکشوں کو قبول کی جائیں اور پاکستان سے آکسیجن کی خریدنے اور وہگہ اٹاری بارڈر سے سپلائی کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔