لڑکیوں کی زیادہ ڈیمانڈز کے باعث کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں، قدسیہ علی
کراچی: اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز زیادہ ہے۔
ایک وائرل انٹرویو کلپ میں قدسیہ علی کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں لڑکے صرف اس لیے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز زیادہ ہیں۔
قدسیہ علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ہم لڑکیاں اتنی ڈیمانڈز میں کیا مانگتے ہیں؟ ہم لڑکیاں ایک وفادار لڑکا، ہینڈسم لڑکا، پیار کرنے والا لڑکا اور خیال رکھنے والا چاہتے ہیں اور یہ سارے لڑکے آپس میں نہ ملیں۔
قدسیہ نے بات مکمل کرتے ہوئے میزبان سے پوچھا؟ سمجھ آئی میری بات آپ کو؟ جس پر میزبان نے کہا، ایسا لڑکا تو آپ لوگوں کے لیے ریڈی میڈ بنوانا پڑے گا، اس پر اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ میرا مذاق سمجھ ہی نہیں پائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کئی اداکارائیں شادی کیلئے لڑکوں کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ تعلیم یافتہ اور ہینڈسم ہونے کی ڈیمانڈز کا اعتراف کرچکی ہیں۔