میکسیکو میں ٹرک اُلٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک

میکسیکوسٹی: ملک کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹرک میں سوار تارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر انسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔