فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلیئر کا اعزاز میسی کے نام

پیرس: ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
پیرس میں فیفا کی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، مینز فٹ بالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا، تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کی جانب سے بہترین مینز پلیئر کے ایوارڈ دیا گیا۔
پچھلے سال میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن نے عالمی کپ اپنے نام کیا تھا جب کہ اسٹار فٹ بالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبس کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔
اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے کا خواب پورا کرلیا ہے، بہت کم لوگ ایسے حاصل کرپاتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔