احمدعلی بٹ کا مذاق اُڑانے پر مہوش حیات نے واسع کو جھاڑ پلادی!

کراچی: مہوش حیات نے احمد علی بٹ کا مذاق اڑانے پر واسع چوہدری کو جھاڑ پلادی۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات واسع چوہدری کے شو ’’گھبرانا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئیں، جہاں واسع چوہدری نے ان سے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل کی طرح کا ڈراما بنے تو آپ ’’ارطغرل‘‘ کے رول میں کسے دیکھنا چاہیں گی؟
مہوش حیات نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو ’’ارطغرل‘‘ کے کردار میں دیکھنا چاہوں گی۔ واسع چوہدری نے مزید پوچھا اور ارطغرل کے ساتھیوں جیسے ترگت اور بامسی کے کردار کون بہتر کرسکتا ہے جس پر مہوش حیات نے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا۔
تاہم جیسے ہی مہوش نے احمد علی بٹ کا نام لیا، واسع چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا ’’احمد علی بٹ گھوڑے کے اوپر اور وہ گھوڑا بھاگے بھی۔‘‘ مہوش حیات نے کہا کیا آپ نے احمد علی بٹ کو دیکھا نہیں وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں۔
مہوش حیات نے واسع چوہدری کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا آپ میرے سامنے کسی کے موٹاپے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔ مہوش نے مزید کہا جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آپس میں دوستوں میں کسی کے جسمانی خدوخال کے بارے میں بات کریں لیکن جب آپ ایک عوامی پلیٹ فارم پر ہوتے ہیں اور آپ اس طرح کی بات کریں گے اور ان باتوں کو لوگ سنیں گے اور پھر وہ آپ کی باتوں کو دہرائیں گے تو تنازع جنم لیتا ہےاور اس کے ذمے دار آپ ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔