بھارتی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش کا اظہار برہمی

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے بولی وُڈ کی نئی فلم ’سوریا ونشی‘ میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی سوریا ونشی وہ پہلی فلم ہے جو بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم نے بھارت سمیت دیگر ممالک میں کافی بزنس کیا ہے۔
سوریا ونشی میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی، جس پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں۔

مہوش حیات کا اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ بولی وُڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی، اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس طرح انصاف تو کریں جس طرح آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔