لاہور آلودہ ترین شہر، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر!

لاہور: بدترین ماحولیاتی آلودگی کے نتائج تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، اسی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جارہ کردہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھورہا ہے، شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی شہر دہلی دوسرے اور چین کا شہر ووہان تیسرے نمبر پر ہے جب کہ لاہور میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 680، ماڈل ٹاون 565، ٹاؤن شپ 440، انارکلی 481، ٹھوکر نیاز بیگ394، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 447، گلبرگ میں 652 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ گوجرانوالا 413، بہاولپور 392، ساہیوال میں 340 اور رائیونڈ میں 296 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔