مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، شادی کے بعد شوبز سے دُورہوجائوں گی، مہوش حیات

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں، لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں، اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔


مہوش نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو، کیونکہ میں خود بہت سنجیدہ ہوں، اس کے علاوہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس میرا شوہر نیک اور مہربان دل کا مالک ہونا چاہیے۔
انہوں نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن اگر ہالی وُڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لے کر آئیں گے تو میں فوراََ شادی کرلوں گی کیونکہ میں اُن پر فِدا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔