مہنگائی کی صورتحال

مدیحہ جنید

ملک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک عام آدمی کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے، روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں آسان سے باتیں کر رہی ہیں، چھوٹی سے چھوٹی چیز کی قیمت دوگنا بڑھ گئی۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، لوگوں کی تنخواہیں اتنی نہیں کہ وہ خوش وخرم زندگی گزار سکیں۔

لوگوں کی آمدنی کم اور وسائل زیادہ ہیں غربت سے مجبور لوگ دو وقت کا کھانا بھی مشکل سے کھا رہے ہیں، اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو تو بامشکل ایک وقت کا کھانا ہی میسر ہوتاہے۔ دوسری طرف کرونا وجہ سے لوگوں کا روزگار بھی تباہی کا شکار ہے، ایک طرف مہنگائی کا طوفان اور دوسری طرف کرونا کی وبا نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ عوام کی پریشانیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔

موجودہ حکومت نے حکمرانی کے تختے پر بیٹھنے سے پہلے سابقہ حکومتوں کی طرح بڑے بڑے دعوے اور وعدے کیے تھے، عوام کے حق میں کام کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن ہمیشہ کی طرح حکمرانی کے تخت پر براجمان ہونے کے بعد لگتا ہے اب حکومت کا عوام سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، پر افسوس عوام آج بھی ہمیشہ کی طرح بے بس ہیں اور اسی طرح زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں اگر تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت نے اسی طرح کی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا تو خدارا ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔